اوپن یونیورسٹی کا فورم فار لینگویج کے ساتھ تحقیقی، تعلیمی خدمات کیلئے معاہدہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور فورم فار لینگویج انیشیٹیوز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب ہوئی۔۔۔
رجسٹرار راجہ عمر یونس اور ایگزیٹوڈائریکٹر فورم فخرالدین نے دستخط کئے ۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس ڈاکٹر عبد العزیز ساحر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس شراکت داری سے تحقیقی، تعلیمی خدمات، اساتذہ اور طلبا کے تربیتی پروگراموں کے ذریعے زبانوں پر کام میں آسانی ہو گی۔