اسلام آباد، 4اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 4اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 4 اشتہاریوں سمیت 21 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے 2,976گرام ہیروئن، 1,690گرام چرس، 60 لٹر شراب، 510گرام آئس، 6پستول اور 2خنجر برآمد کرلیے۔

کارروائیاں تھانہ آبپارہ، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ سنبل، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ کھنہ، تھانہ کرپا، تھانہ شمسں کالونی، تھانہ ہمک، تھانہ پھلگر اں اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے کیں۔ ملزمان میں آصف، کامران، کیلاش، یاسر محمود، حارث، ولی شیر، امانت خان، احمد بٹ، عنایت، عبدالرزاق، محمد خان، عمراد، ملک توثیق، محسن علی، عبیداللہ، افضال اور اختر ایوب شامل ہیں۔ تمام مقدمات درج کر لئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں