نسٹ یو این اہداف کی تکمیل پر تدریسی شعبے میں حب چیئر منتخب
اسلام آ باد (دنیا رپورٹ) نسٹ کو اقوام متحدہ پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل میں نمایاں کردار ادا کرنے پر تدریسی شعبے میں(Hub Chair)مرکز اثر انگیز کی حیثیت میں منتخب کیا گیا ہے۔
اسے ایس ڈی جی-12 ذمہ دارانہ صرف و پیداوار کے حصول میں قابل قدر کردار کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔ نسٹ اب پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس نے 2025-2027کی مدت کے لیے اس اعزاز کو حاصل کیا ہے۔ ریکٹرنسٹ ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے کہا یہ ایک اہم کا میابی ہے۔