آ ئی جی اسلام آ باد کی زیر صدارت اجلاس، ٹریفک ایمرجنسی کا نفاذ

 آ ئی جی اسلام آ باد کی زیر صدارت اجلاس، ٹریفک ایمرجنسی کا نفاذ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جن میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک،ایس پی سی آئی اے رخسار مہدی سمیت ڈویژنل ڈی ایس پیز ،انچارج انویسٹی گیشنز یونٹس اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،آئی جی نے اسلام آباد میں سال 2025 میں ٹریفک کے نظام کو مثالی بنانے کے لئے \"ٹریفک ایمرجنسی نافذ\" کر دی،انہوں نے پولیس افسران کو ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے ، شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے ، رش کے اوقات میں اضافی نفری کو تعینات کرنے ا ور غیرقانونی پارکنگ ختم کرنے کے احکامات جاری کیے اور شہریوں کو پیغام دیا کہ وہ حادثات سے بچاؤ کے لئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں، ا نہوںنے انویسٹی گیشن ونگ ،ہومی سائیڈ اور SSOIUیونٹ کے افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور کہا سال 2025 میں شہر کو جرائم سے پاک کرنا ہمارا اہم ہدف ہے ، تمام انویسٹی گیشن افسران تفتیش کو میرٹ اور پروفیشنل طریقے سے مکمل کریں ۔ دریں اثنا سید علی ناصر رضوی نے بدھ کو کھلی کچہری کا انعقادبھی کیا، اس مو قع پر انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں