ضلع مری میں مہنگا ئی عروج پر ،غریب کیلئے روٹی کا حصول مشکل
مری (نمائندہ دنیا) ضلع مری میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، روزمرہ کی اشیا، ادویات، سبزیاں، پھل، مٹن، بیف سمیت ہر چیز کے نرخ آسمان سے باتیں کر نے لگے۔
غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا، اعلیٰ حکام آئے روز مہنگائی سنگل ڈیجٹ تک آگئی کی گردان کرتے نہیں تھکتے جبکہ حقیقتاً مہنگائی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے، حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ مر ی و دیگر ذمہ داران عوام کوریلیف دینے میں بے بس و ناکام نظر آتے ہیں، ہر بازار میں ہرد کاندار کا اپنا اپنا ریٹ ہے، کسی بھی د کان پر نرخ نامہ آویزاں نہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ مشاورت کر کے مارکیٹوں میں نرخ نامے آویزاں کرا ئے جائیں جن پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے۔