احسن اقبال سے حافظ حفیظ الرحمن نور محمد دمڑ کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں، مسائل سے آگاہ کیا

 احسن اقبال سے حافظ حفیظ الرحمن  نور محمد دمڑ کی ملاقات، ترقیاتی  منصوبوں، مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد(وقائع نگار،اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور بلوچستان کے صوبائی وزیر برائے خوراک نور محمد دمڑ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی۔ نور محمد د مڑ نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ،احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت نئے ترقیاتی مواقع پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کی ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، سابق وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر کو بجلی بحران کے حوالے سے آگاہ کیا۔ احسن اقبال نے یقین دہانی کرائی کہ بجلی کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت میں بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں