بہتر پیداوار کیلئے انگور کی شاخ تراشی ضروری،ترجمان محکمہ زراعت

بہتر پیداوار کیلئے انگور کی شاخ تراشی ضروری،ترجمان محکمہ زراعت

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ بہتر پیداوار کیلئے انگور کی شاخ تراشی کی جائے، انگور کے پودوں کو مناسب شکل دینے کیلئے باقی پھل دار پودوں کی نسبت زیادہ شاخ تراشی کی ضرورت ہوتی ہے۔

شاخ تراشی سے پتوں اور پھل کو مناسب روشنی میسر آتی ہے۔ انگور کا پھل ایک سال پرانے چشموں سے نکلنے والی نئی شاخوں پر لگتا ہے اس لئے ایک سال سے زیادہ پرانی شاخیں کاٹ دینی چاہئیں تاکہ معیاری اور زیادہ پھل حاصل کیا جاسکے۔ ترجمان کے مطابق کانٹ چھانٹ ہمیشہ جنوری کے مہینہ میں کی جائے جب انگور کی بیلیں خوابیدگی کی حالت میں ہوں اور ان پر موجود پتے جھڑ چکے ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں