ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی میں صفا ئی آ پریشن جا ری

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی میں صفا ئی آ پریشن جا ری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں گرینڈ صفائی آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، رانا ساجد صفدر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تمام نئی تحصیلوں کو تین ماہ میں زیرو ویسٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اٹک، فتح جنگ، پنڈی گھیب، جنڈ، حضرو، حسن ابدال، چکوال، تلہ گنگ، مری، کوٹلی ستیاں، جہلم، دینہ اور سوہاوہ میں جدید مشینری اور اضافی ورکرز کی مدد سے کوڑے کے ڈھیر ختم کیے جا رہے ہیں اور اب تک ان علاقوں سے سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ تلف کیا جا چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں