مری روڈ سرینگر ہائی وے جنکشن پر انڈر پاس تعمیر کرنیکا فیصلہ

مری روڈ سرینگر ہائی وے جنکشن پر انڈر پاس تعمیر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سی ڈی اے نے مری روڈ سر ی نگر ہائی وے جنکشن پر انڈر پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا جسے سرینا انٹرچینج منصوبے سے منسلک کیا جائے گا، اس حوالے سے سائل ٹیسٹ Soil Testing) )کا کام شروع کردیا گیا ہے۔۔۔

 منصوبے کے لئے فیز یبلٹی سمیت ڈیزائننگ اور پلاننگ کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے، انڈر پاس کا ڈیزائن جلد چیئر مین سی ڈی اے کو فراہم کیا جائے گا، منصوبے سے مری سے سری نگر ہائی وے پر آنے والی تمام ٹریفک سگنل فری ہوجائے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جمعرات کو مری روڈ کا دورہ کیا، ا نہوں نے کہا انڈر پاس کی تعمیر سے مری اور کشمیر سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی اور اسلام آباد میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں