وزیر اعظم آزادکشمیر مشیر را ئے شماری کا تقرر کریں، ڈا کٹر مشتاق
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر مشیر برائے رائے شماری کا تقرر کر کے اس کا پورا ادارہ قائم کریں۔۔۔
ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کر رہے ہیں، اقوام متحدہ اور سلا متی کونسل نوٹس لیں، اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیرکے حقیقی سفیر ہیں، مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات اور ہندوتوا سوچ سے دنیا کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ سے آئے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے رہنما سید نذیر گیلانی اور دیگر وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جب تک 2کروڑ کشمیریوں کی گردنوں پر سرسلامت ہیں آزادی کیلئے جدوجہد کرتے ر ہیں گے۔ کشمیریوں کو ان کا حق دلانا اقوام متحد ہ پر فرض ہے۔ اگر اقوام متحد ہ نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو لاکھوں کشمیری ہتھیار اٹھائیں گے اور ایک بڑی جنگ ہو گی جس کا ذمہ دار ہندوستان ہو گا۔