کپاس اگیتی کاشت کیلئے آگاہی مہم چلائی جائیگی ،سیکرٹری زراعت

کپاس اگیتی کاشت کیلئے آگاہی مہم چلائی جائیگی ،سیکرٹری زراعت

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)کپاس کے بغیر ملکی معیشت کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا۔ کپاس کی اگیتی اور موسمی کاشت کے لئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ افتخار علی سہو نے کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کے لیے ترجیحا ٹرپل جین اقسام کاشت کرائی جائیں گی اور صرف سفارش کردہ اقسام کا منظور شدہ بیج استعمال کرایا جائے گا ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں اگیتی فصل سے زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔ اگیتی کاشت پر پیداواری اخراجات بھی کم آتے ہیں اور اس پر کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ بھی کم ہوتا ہے ۔ آلو اور کماد کی فصلوں سے خالی ہونے والی زمینوں پر کپاس کی کاشت بارے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں