توانائی معیشت کی ترقی اور استحکام کی کنجی ہے، شیری رحمن

توانائی معیشت کی ترقی اور استحکام کی کنجی ہے، شیری رحمن

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ 2025میں ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے توانائی کی پیداوار میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔۔۔

 توانائی معیشت کی ترقی اور استحکام کی کنجی ہے۔ صاف توانائی کی پیداوار کیلئے گرڈ سٹیشن میں سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈیمز کی تعمیر کرنا ہو گی، چوتھی ہائیڈرو پاور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ کوئی بھی ملک توانائی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور یہاں گھروں، فیکٹریوں اور ہوٹلوں کیلئے توانائی ناگزیر ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ سپلائی چین کے مسائل اور توانائی کی درآمد پر انحصار بڑے چیلنجز ہیں، پاکستان کا توانائی کا نظام پرانا اور ناقص ہے جس میں بڑی مقدار میں بجلی ضائع ہو جاتی ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے عزم کے مطابق 2030تک ہماری توانائی کا 60فیصد حصہ صاف توانائی پر مشتمل ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں