سیبرڈ اور پاکستان سنگل ونڈو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

 سیبرڈ اور پاکستان سنگل ونڈو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)سیبرڈ پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے کراچی دفتر میں پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔۔۔

یہ شراکت داری تین سالہ کامیاب تعاون پر مبنی ہے اور صارفین کی معاونت اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ سیبرڈ اس شراکت داری کے تحت صارف معاونت کے مختلف ذرائع جیسے فون، ای میل اور سوشل میڈیا کے ذریعے شکایات اور سوالات کو منظم کرے گا۔ تقریب میں سیبرڈ اور PSWکے اعلیٰ عہدیداروں نے جدت، صارفین کی تسکین اور آپریشنل معیارات پر زور دیا۔سیبرڈ کے نائب صدر کمرشل ڈویژن رضوان محفوظ نے کہا \"ہم PSW کے ساتھ اپنی شراکت داری کو باضابطہ بنانے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔PSW کے چیف سٹرٹیجی آفیسر اطہر فہیم نے کہا، یہ شراکت داری PSW کی تجارت کی سہولت کاری میں انقلاب لانے کے مشن کو مضبوط کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں