چکلالہ کینٹ ایریاز میں تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک جام معمول

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) چکلالہ کینٹ بورڈ کی حدود میں تجاوزات کی بھرمار ہو گئی، بعض علاقے سبزی و پھل منڈی کا منظر پیش کرنے لگے ۔۔
ڈھیری ٹاہلی موہری لالکرتی لالہ زار خواجہ کارپوریش سکیم تھری سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کی بھر مار سے شہریوں کا جینا محال ہو گیا اور ٹریفک جام رہنما معمول بن گیا ، تجاوزات کے باعث سڑکیں سکڑ کر رہ گئیں، ریڑھی والوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ۔ کینٹ بورڈ چکلالہ کا عملہ تجاوزات ختم کرنے میںناکام ہو گیا ، بازاروں میں پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ، خواتین کو خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہریوں نے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔