کنٹونمنٹ بورڈ اور سی ڈی اے میں میونسپل حدود کا تعین

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وفاقی کابینہ نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور سی ڈی اے میں میونسپل اختیارات کی حدود کے تعین کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا۔۔۔
اس سے عوام اور اداروں کیلئے آسانیاں ہونگی۔ H-13ریلوے لائن سے مغربی علاقہ (سرینگر ہائی وے تا جی ٹی روڈ) اور جنوب میں جی ٹی روڈ، آئی جے پی روڈ تک راولپنڈی کینٹ بورڈ کے میونسپل اختیارات میں رہنے دیا گیا، ان میں ای ایم ای کالج، ڈائیوو اڈا، 26نمبر چونگی اور موٹروے چوک کے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ باقی سیکٹرز کے جو علاقے کینٹ کی حدود میں تھے نکال دیئے گئے۔ ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی کی سرحدی حدود میں تبدیلی نہیں کی گئی۔