پانچ سال سروس باقی رہنے والے ملازمین کو ریٹائر کرینگے، حکومت

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ایوان بالا میں وفاقی وزرا نے بتایا کہ پانچ سروس باقی رہنے والے ملازمین کو ریٹائر کرینگے۔
سینیٹ میں وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 14 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیاں ہوئیں،وہ ملازمین جو اپنی ملازمت کے آخری پانچ سالوں میں ہیں، انہیں ریٹائر کیا جائے گا،ملازمین کو مناسب پیکیجز دئیے جائیں گے۔ جو ملازمین سروسز پوری کرچکے ان کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ دیں گے، وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بہارہ کہو گرین انکلیو منصوبے میں تاخیر کی نشاندہی کی اور یقین دلایا کہ یہ جلد شروع ہونے والا ہے۔ وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے بتایا کہ پاکستان کو دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کیبل کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔