تاجر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تعا ون کریں ، رومینہ خورشید
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعظم کی موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید عالم نے تاجر وں اور کاروباری برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تعا ون کرے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ماحول دوست طریقوں کو اپنا ئے ۔
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی) کے دو رکنی وفد سے ملاقات کے دوران جس کی قیادت ایف سی سی آئی کے صدر ریحان نسیم کر رہے تھے رومینہ خورشید عالم نے تجویز پیش کی کہ تمام پاکستان کے چیمبرز کی ایک گول میز کانفرنس منعقد کی جا ئے تاکہ کاربن کریڈٹ منصوبوں کے بارے میں آگاہی بڑھائی جا سکے ،انہوں نے ایف سی سی آئی کو یورپی یونین کے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم کی پالیسی کے مقامی صنعتوں میں نفاذ پر غور کرنے کی ترغیب دی۔ ایف سی سی آئی کے صدر ریحان نسیم نے تعاون کا یقین دلایا اور فیصل آباد کے صنعتی شعبے میں ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔