راولپنڈی، 24 گھنٹوں میں 46 جرائم پیشہ افراد گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں مطلوب ملزموں سمیت 46 ملزمان کو گرفتار کرکے ساڑھے 5 لاکھ روپے، منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
مندرہ پولیس نے ڈکیتی میں مطلوب 2ملزمان کو گرفتار کر کے 5لاکھ 50ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 15ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے 12کلو سے زائد چرس، 110لٹر شراب برآمد کی گئی۔ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 25ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے پر 3ملزمان اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بھی گرفتار کیا گیا۔ تمام مقدمات درج کر لئے گئے۔