ڈی جی ہاؤسنگ اتھارٹی کا گرین انکلیو IIکا دورہ، کام کی رفتار پر اظہار اطمینان

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی محمد ظفر اقبال نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے پراجیکٹ گرین انکلیو (سکائی گارڈنII) بھارہ کہو کا دورہ کیا۔
انہوں نے مکمل بریفنگ لی۔ انہوں نے کام کی برق رفتاری کو سراہااور اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے وہ ہر ماہ پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔ انہیں بتایا گیا کہ پراجیکٹ میں 2403 کنال پر ترقیاتی کام 2025 کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا جو فیز ون کے پہلے حصے اے، بی، سی، ڈی اور ای بلاک پر مشتمل ہے۔