والدین بچوں کو سرکاری سکولز میں داخل کرائیں، سی ای او ڈی ای اے

والدین بچوں کو سرکاری سکولز میں  داخل کرائیں، سی ای او ڈی ای اے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی امان اللہ خان چھینہ نے اعلان کیا ہے کہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں داخلے جاری ہیں۔

 انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں تاکہ جدید تعلیمی سہولیات اور معیاری تعلیم سے مستفید ہو سکیں۔ پنجاب حکومت نے جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میٹرک ٹیک، ڈیجیٹل سکلز سمیت دیگر فنی و تکنیکی کورسز متعارف کرائے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں