مستحق خواتین کے جلد بینک اکاؤنٹس کھولیں گے، روبینہ خالد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے کفالت وظائف کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کرنے والے فیلڈ سٹاف اور افسران نے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز ملاقات کی۔
چیئرپرسن نے کہا کہ ہم جلدہی سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مشاورت سے خواتین کے بینک اکاؤنٹس کھول رہے ہیں تا کہ امدادی رقوم براہ راست خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوں، ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم ادائیگی مراکز پر وظائف کے حصول کیلئے آنے والی مستحق خواتین کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ فیلڈ میں تعینات عملہ رقوم کی شفاف تقسیم کو یقینی بنائے۔