تکنیکی تعلیم کا فروغ،نیوٹیک نے ٹیو ٹو میٹر کا اجرا کر دیا

تکنیکی تعلیم کا فروغ،نیوٹیک نے ٹیو ٹو میٹر کا اجرا کر دیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ( نیوٹیک) نے پاکستان میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے \\\"ٹیوٹومیٹر\\\" (TVETOMETER) کا اجرا کر دیا ہے ۔

نیوٹیک ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن نیوٹیک گل مینہ بلال احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ڈیٹا بیس پاکستان میں TVET کے شعبے کا جامع اور سائنسی تجزیہ فراہم کرے گا۔ٹیوٹومیٹر ایک انقلابی اقدام ہے جو ملک بھر میں تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں، اساتذہ کے اعداد و شمار اور کلیدی رجحانات پر تفصیلی معلومات فراہم کرے گا جس سے پالیسی سازوں کو معیاری اور جامع تکنیکی تعلیم کے فروغ میں معاونت ملے گی۔ اس ڈیٹا بیس کے ذریعے TVET سیکٹر میں شفافیت بڑھے گی اور پالیسی سازوں کو درست فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں