ڈینگی آگاہی مہم، پارلیمانی سیکرٹر ی اطلاعات پنجاب کا دورہ پیرودہائی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب شازیہ رضوان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حسین شاہ ترمذی نے انسداد ڈینگی اور عوامی آگاہی مہم کے حوالے سے بدھ کے روز پیرودہائی بس سٹینڈ اور بنگش کالونی کا دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیم بھی موجود تھی۔ انہوں نے شہریوں اور مسافروں میں پمفلٹس تقسیم کیے اور ڈینگی سے متعلق آگاہی دی۔ شازیہ رضوان نے گورنمنٹ گرلز سکول میں بھی بچیوں کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہی دی اور پمفلٹس تقسیم کیے اور بارشوں کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔