قومی معاملات پر ہمارا اور پختونخوا حکومت کا اتفاق ہے، احسن اقبال

قومی معاملات پر ہمارا اور پختونخوا حکومت کا اتفاق ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے صوبوں نے مل کر تجاویز دینی ہیں، گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کے ساتھ بہت مفید بات ہوئی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

قومی معاملات پر ہمارا اور خیبر پختونخوا حکومت کا اتفاق ہے۔ ہمارے سیاسی پتے الگ ہیں لیکن ڈاک خانہ ایک ہے، ملکی ترقی کے لئے گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے ۔سیاسی لانگ مارچوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے ساتھ اڑان پاکستان کی دوسری ورکشاپ ہوئی، اڑان پاکستان کے تحت ایک ٹیم کے تحت ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے ، ہم صوبے کے ساتھ مل کر یہ ہدف حاصل کر سکیں گے، ضروری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں صوبوں کی الائنمنٹ ہو۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معدنیات میں خیبر پختون خوا مالا مال ہے ، وقت آ گیا کہ ملک کی ترقی کے لیے سب کام کریں۔آبادی کو نہ روکا گیا تو ملک کے لیے بہت مشکل ہو گا، ملکی معیشت کا نقصان عوام پر پڑے گا، ہم کوشش کریں گے کہ ملک کشیدگی کی طرف نہ جائے، وفاقی حکومت مل کر کے پی میں ترقیاتی منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے گی۔ ملک کو 2030 تک تیس ٹریلین ڈالرز تک پہنچانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں