سرکاری سکولوں میں شجرکاری کے احکامات پر عمل نہ ہو سکا

سرکاری سکولوں میں شجرکاری کے احکامات پر عمل نہ ہو سکا

راولپنڈی (خاورنوازراجہ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جاری ہدایت پر راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے پر عملدآمد نہ ہوسکا۔ ہائی ،مڈل اورپرائمری سکولوں کے ہیڈز سے شجر کاری مہم کیلئے لگائے گئے پودوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔

 ذرائع نے بتایا راولپنڈی ضلع میں 90فیصد سکولوں میں شجرکاری مہم کے تحت پودے نہیں لگائے گئے ۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تحصیل مری ، کوٹلی ستیاں ، کہوٹہ ،ٹیکسلا، گوجر خان اور کلرسیداں کے ڈپٹی ڈی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ تحصیل کے ہائی ،مڈل اورپرائمری سکولوں کے ہیڈز سے شجر کاری مہم کیلئے لگائے گئے پودوں کی تفصیلات حاصل کر کے فراہم کریں ۔ بتایاگیاہے کہ راولپنڈی کے بعض سکولوں میں مالی نہ ہونے کی وجہ سے پہلے لگائے گئے پودے بھی خشک ہو گئے ہیں۔ بعض سکولوں نے اعلیٰ حکام سے مالی بھرتی کرنے مطالبہ کیا ہے، مالی کنٹریکٹ پر بھرتی ہونگے اور انہیں نان سیلری بجٹ سے تنخواہیں دی جائیں گی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں