ای ڈی پمز کیخلاف شکایات، سیکرٹری صحت نے ڈاکٹرز کو کل بلا لیا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سیکرٹری وزارت قومی صحت نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے خلاف شکایات کا جائزہ لینے کے لیے ہسپتال کے پروفیسر اور ڈاکٹرز کو کل (21مارچ) طلب کر لیا۔
سیکرٹری نے سینیٹ قائمہ کمیٹی صحت کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے خلاف شکایات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا، وزارت قومی صحت نے پروفیسرز و ڈاکٹرز کو ریکارڈ، دستاویزات، ثبوت لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی۔ پمز کے پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے چیئرمین قائمہ کمیٹی صحت کو ایگزیکٹوڈائریکٹر کے خلاف غیر جانبدارنہ اور آزادانہ تحقیقات کرانے کی درخواست دی تھی۔ چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی نے 14نومبر 2024 کو وزارت قومی صحت کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی تھی۔