درخت لگانا کافی نہیں، حفاظت بھی اہم : کمشنر راولپنڈی

درخت لگانا کافی نہیں، حفاظت بھی اہم : کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا شجرکاری مہم کے دوران درخت لگانا ہی کافی نہیں بلکہ لگائے گئے درختوں کو بچانا اور ان کی حفاظت کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

محکمہ جنگلات شجرکاری مہم میں درختوں کے سروائیول ریٹ کا ریکارڈ بھی مرتب کرے۔ ورلڈ فاریسٹ ڈے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے کہا یہ درخت آنے والے دنوں میں سموگ، فضائی آلودگی،پھیپھڑوں کے کینسر اور دیگر موذی بیماریوں اور سیلاب کے خطرات کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ چیف کنزرویٹر فاریسٹ نے بریفنگ میں بتایا راولپنڈی ڈویژن کی اس مہم کیلئے 7 لاکھ 41 ہزار 475 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع راولپنڈی میں 95 ہزار 500 پودے لگائے جائیں گے۔ تقریبات میں سکولوں کے بچے ، سرکاری محکموں کے افسر، سیاسی قائدین شرکت کریں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں