ریڈیو نیٹ ورک بڑھانے پر غور کیا جائے : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

ریڈیو نیٹ ورک بڑھانے پر غور کیا جائے : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ریڈیو پاکستان ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔ تعلیمی اور معلوماتی پروگرام قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ریڈیو نیٹ ورک مزید بڑھانے پر غور کیا جائے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نوجوانوں اور بچوں کیلئے معاشرتی اقدار اور روایات پر مبنی پروگرام ترتیب دیئے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو سعید احمد شیخ نے گزشتہ روز سیدال خان سے ملاقات کی اور ریڈیو پاکستان کی مجموعی کارکردگی، ملک کے طول و عرض میں نیٹ ورک کی صورتحال اور تاریخی کردار پر تبادلہ خیال کیا۔ سیدال خان نے جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کی علمی، سیاسی اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں