روٹری کلب کی شجرکاری، ایران ایونیو پر پودے لگائے گئے

روٹری کلب کی شجرکاری، ایران ایونیو پر پودے لگائے گئے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) روٹری کلب اسلام آباد میٹروپولیٹن کی موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ سی ڈی اے نازیہ ابرار نے افتتاح کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد میں ایران ایونیو پر 10سے 15فٹ کچنار کے سینکڑوں پودے لگائے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی انوائرمنٹ سی ڈی اے نے کہا روٹری کلب میٹروپولیٹن اسلام آباد کو سرسبز و شاداب بنانے میں ہمیشہ سی ڈی اے کا پارٹنر رہا ہے ۔صدر روٹری کلب میٹروپولیٹن شبیر ملک نے اس موقع پر خطاب میں کہا اس سال بڑے سائز کے پودے لگائے ہیں۔ روٹری کلب سال میں دو دفعہ شجرکاری مہم میں پودے لگاتا ہے۔ تقریب میں روٹری کلب کے تمام ممبران اور کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں