پی ایس ایل کیلئے ٹریفک پلان جاری، 365اہلکار مامور
راولپنڈی (خبرنگار) سٹی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11تا 19اپریل پی ایس ایل میچوں کے پہلے مرحلے کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت 365سے زائد افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
پولیس کے ترجمان عمیر ستی کے مطابق ٹیموں کی آمد و روانگی پر مری روڈ فیض آباد تا ڈبل روڈ ٹرن بند کر دیا جائے گا، اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے پر موڑا جائے گا۔ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک چاندنی چوک، رحمان آباد، 6thروڈ سے سیدپور روڈ کی طرف اور غوثیہ چوک سے آنیوالی ٹریفک کو فاروق اعظم و کری روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا، اسی طرح سٹیڈیم روڈ 9thایونیو چوک سے ڈبل روڈ ٹرن تک دونوں اطراف سے بند رہے گی جبکہ اسلام آباد 9thایونیو سے آنیوالی ٹریفک آئی جے پی روڈ، پنڈورہ اور پیرودہائی کے راستے راولپنڈی داخل ہو گی۔