اوگرا کا مختلف ایل پی جی سلنڈر بنانیوالی فیکٹریز کا معائنہ، 2سیل

اوگرا کا مختلف ایل پی جی سلنڈر بنانیوالی فیکٹریز کا معائنہ، 2سیل

اسلام آباد (نامہ نگار) اوگرا نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے لاہور کے نواحی علاقوں میں واقع ایل پی جی سٹوریج ٹینکس، باؤزرز اور سلنڈر تیار کرنے والی فیکٹریوں کا مشترکہ طور پر معائنہ کیا۔

 اس دوران ضرورت سے بڑے ایل پی جی باؤزرز کی تیاری، اہم سیفٹی سسٹمز کی عدم موجودگی، سائٹ پر غیر لائسنس یافتہ باؤزرز کی موجودگی اور ڈپٹی کمشنر اور سول ڈیفنس اتھارٹیز سے رجسٹریشن کے بغیر آپریشنز سمیت مختلف ٹیکنیکل اور سیفٹی سٹینڈرڈز کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا جس پر ایم/ایس ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور ایم/ایس یونیک میٹل انجینئرنگ سروسز لمیٹڈ (دونوں فیکٹریوں) کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں