چیئرپرسن بی آ ئی ایس پی کا پارٹنر بینکوں کے نمائندگان کیساتھ اجلاس
اسلام آباد (دنیارپورٹ) چیئرپرسن بی آ ئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے سیکرٹری عامر علی احمد کے ہمراہ پارٹنر بینکوں کے نمائندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کا مقصد بینظیر کفالت قسط کے دوران مستحقین کو رقوم کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔،اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان، بینک الفلاح، JAZZ، حبیب بینک اور دیگر اہم مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرپرسن نے کہا کہ امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران خواتین کے وقار اور احترام کو یقینی بنایا جائے۔