گرمی سے نڈھال بھورے ریچھ کو لاہور سے بانسرہ گلی وائلڈ لائف پارک پہنچا دیا گیا
مری (نمائندہ دنیا) جلو سفاری پارک لاہور میں گرمی سے نڈھال بھورے ریچھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نوٹس لیا۔
جس پر 32سالہ بھورے ریچھ کو فوری ریسکیو کرتے ہوئے پر فضا مقام بانسرہ گلی وائلڈ لائف پارک مری پہنچا دیا گیا جہاں وہ اب پہلے سے بہت بہتر دکھائی دے رہا ہے۔