پروفیسر اظہر لطیف ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ہو گی
راولاکوٹ (دنیا رپورٹ) معروف ماہر تعلیم، وائس پرنسپل حسین شہید گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ سردار اظہر لطیف ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔
مرحوم کو گزشتہ روز دل میں تکلیف کے باعث سی ایم ایچ راولاکوٹ لایا گیا، 18گھنٹے مسلسل وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی نماز جنازہ آج 10اپریل کو سہ پہر 3بجے ہائی سکول ہورنہ میرہ کے گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔