شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تاوان لینے والے پولیس ملازم کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی (خبرنگار) شہری کو حبس بے جا میں رکھنے پر مقدمہ درج۔ ملک شعیب نے بتایا کہ محلہ دار حیدر جوکہ موٹرسائیکل مکینک ہے کو پولیس چوکی رتہ امرال کے اہلکار گرفتار کر کے لے گئے۔
میں اہل محلہ کے دو تین افراد کو ساتھ لے کر پولیس چوکی رتہ امرال پہنچا تو اسی اثنا میں کانسٹیبل بابر آیا جس نے آتے ہی گالم گلوچ کی اور مجھے مارنے لگا، اس کے بعد کانسٹیبل بابر کو 10ہزار روپے دے کر حیدر کو بازیاب کروایا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔