اسلام آباد،منشیات سمگلر میاں بیوی گرفتار،ڈھائی کلو چرس برآمد

اسلام آباد،منشیات سمگلر میاں بیوی گرفتار،ڈھائی کلو چرس برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تھانہ سنگجانی پولیس نے منشیات سمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 2612گرام چرس برآمد کر لی۔

 ملزمان کی شناخت رحیم گل اور زیبا کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دوران تفتیش ملزمان نے نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کر کے چین آف سپلائی پر بھی کام کیا جا رہا ہے، ملزمان پشاور سے اسلام آباد منشیات سمگل کرکے نواحی علاقوں سرائے خربوزہ، ڈھوک عباسی اور ڈھوک ٹمن میں فروخت کرتے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں