این سی ایچ آر، یو این ڈی پی کے زیراہتمام قومی کانفرنس

این سی ایچ آر، یو این ڈی پی کے زیراہتمام قومی کانفرنس

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے اشتراک سے اسلام آباد میں دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سینئر سرکاری حکام، انسانی حقوق کے ماہرین، عدلیہ کے ارکان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد پاکستان کے انصاف کے نظام کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کرنا اور اس نظام میں حقوق پر مبنی اصلاحات کی تجاویز دینا تھا۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، کھیل داس نے کہا حقیقی انصاف صرف جرم یا سزا کی عدم موجودگی نہیں ہے، بلکہ یہ انسانی وقار کے تحفظ اور تمام شہریوں کیلئے یکساں حقوق کی ضمانت ہے۔ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا آج کے دور میں دنیا کو پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کہ قومی انسانی حقوق کے ادارے اپنے کردار کو مکمل طور پر نبھائیں اور انسانی حقوق کے محافظ بن کر سامنے آئیں۔ این سی ایچ آر کی چیئرپرسن رابعہ جویری آغا نے انصاف کے شعبے میں اصلاحات کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ یو این ڈی پی کے نمائندے ڈاکٹر سیموئیل رزک نے انصاف کی فراہمی کیلئے نئے اور تخلیقی طریقوں کو اپنانے اور ان کے دائرہ کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں