ملکہ کو ہسار میں ستھرا پنجاب پینالٹی سسٹم شروع کر دیا گیا
مری (نمائندہ دنیا) ملکہ کوہسار میں بھی ستھرا پنجاب پینالٹی (جرمانہ) سسٹم شروع کر دیا گیا، مری میں ستھرا پنجاب منصوبے کا آغاز 3مہینے پہلے کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت برتنے، شہر میں کچرا، کوڑا کرکٹ ہونے یا کنٹریکٹ کے مطابق کام نہ کرنے کی صورت میں پرائیویٹ ٹھیکیدار کو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ڈی سی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے منیجر آر ڈبلیو ایم سی مری طلحہ میر نے جرمانے شروع کر دیئے ہیں، غلام حسین اینڈ سنز کمپنی کو مری میں ستھرا پنجاب کا ٹھیکہ دیا گیا ہے، آپریشن تاخیرسے شروع کرنے اور عارضی کلیکشن پوائنٹ کو فعال نہ کرنے پر کمپنی ٹھیکیدار کو گزشتہ روز ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔