کیو اے یو کی سینڈیکیٹ میٹنگ ،سابق فیصلوں پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چو دھری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آبادکی 190 ویں سینڈیکیٹ میٹنگ میں شرکت کی۔
اجلاس میں گزشتہ سنڈیکیٹ میٹنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد اور ان سے متعلق وائس چانسلر کے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں تعلیمی تقرریوں اور مختلف پروگرامز (بی اے سے پی ایچ ڈی تک) کے گریجویٹس کو اسناد جاری کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ یونیورسٹی زمین کی حد بندی اور نظم و ضبط سے متعلق اپیلوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں طے پایا گیا کہ آئندہ ہفتے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور وائس چانسلر جامعہ کے فنانشل ایشوز کے حل کیلئے وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے جبکہ یونیورسٹی کی زمین کی حد بندی اور پرانی آبادیوں سے متعلق مسائل کے حل کیلئے چیئر مین سی ڈی اے سے بھی ملاقات کریں گے۔