کچن گارڈننگ بارے آ گا ہی فراہم کرنیکی ضرورت، وزیر خوراک
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ کچن گارڈننگ نہ صرف ایک صحت مندانہ سرگرمی ہے بلکہ یہ ماحول کی بہتری اور شہر یوں کی خود کفالت کا مؤثر ذریعہ بھی ہے۔۔۔
یہ ماڈل نہ صرف شہریوں کو سستی اور تازہ سبزیاں فراہم کرے گا بلکہ شہریوں میں آگاہی پیدا کرے گا اور ماحول کو بھی خوبصورت بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔کچن گارڈننگ بارے آ گا ہی فراہم کرنیکی اشد ضرورت ہے ۔گزشتہ روز ا نہوں نے ان خیالات کا اظہار اربن ایگریکلچر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کینیا، برازیل اور کیوبا جیسے ممالک کے کامیاب ماڈلز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں این اے آر سی اور سی ڈی اے کے تعاون سے ایک ماڈل منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے جس سے عام شہری مستفید ہوں گے ۔ دریں اثنا رانا تنویر حسین سے بیج بنانے والی پرائیویٹ کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی جس کے دوران زرعی شعبے میں گرین ایگریکلچر ریفارمز متعارف کروانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا گیا ۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ غیر معیاری بیج بنانے والی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، حکومت کسانوں کی فلاح و بہبودکیلئے ہر ممکن اقدامات کر یگی۔