چیئرمین سی ڈی اے کی پارک انکلیو میں کام جلد مکمل کر نیکی ہدایت
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پارک انکلیو میں ابتک ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔
محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جا ئے ، شاہراہوں کی بہتری، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ، پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے ممبر انجینئرنگ، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ اور ممبر انوائرنمنٹ کو پارک انکلیو کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی، فنڈز کی فراہمی، بیوٹیفکیشن اور لینڈ سکیپنگ کے علاوہ ماحول دوست پودے لگانے کے کاموں کی باقاعدہ نگرانی کرنے کی ہدایت کی اور کہا پارک انکلیو کے تمام باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کیا جا ئے۔