وفاقی وزرا مصطفی کمال، شزافاطمہ کا دورہ پمز، سہولیات کا جائزہ
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال اور وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے گزشتہ روز پمز ہسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے ہسپتال میں دی جانیوالی سہولیات اور ون پیشنٹ ون آئی ڈی کے منصوبہ پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔
پمز ہسپتال اور آئی ٹی کی ایڈمنسٹریشن نے دونوں وزرا کو بریفنگ دی ۔مصطفی کمال نے کہا ون پیشنٹ ون آئی ڈی کے نفاذ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فاسٹ ٹریک پر دور کیا جا ئے ، پمز انتظامیہ اور اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ملکر مسا ئل کے حل کیلئے روڈمیپ تیار کریں شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزارت صحت کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جا ئیگی ، ون پیشنٹ، ون آئی ڈی نظام گورننس کو شفاف بنائے گا، صحت کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیاجا ئیگا ۔ وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر انفیکشن ٹریٹمنٹ و آئسویشن سینٹر کو دوبارہ فعال کرنے اور ٹیلی میڈیسن کا پہلا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کے احکاما ت بھی دئیے۔