علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ایجوکیشن ایکسپو، طلبہ کو کیریئر گائیڈنس فراہم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ایجوکیشن  ایکسپو، طلبہ کو کیریئر گائیڈنس فراہم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایجوکیشن ایکسپو 2025کا انعقاد کیا جس میں طلبہ، اساتذہ اور شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 ایکسپو کا مقصد نوجوان نسل کو تعلیمی، پیشہ ورانہ اور تکنیکی ترقی کی راہوں سے روشناس کرانا تھا۔ ایکسپو میں مختلف جامعات، صنعتی و تجارتی اداروں اور تحقیقی تنظیموں نے اپنے معلوماتی سٹالز قائم کیے جنہوں نے طلبہ کو کیریئر گائیڈنس، جدید ٹیکنالوجی، ہنر مندی اور تعلیمی مواقع کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی ٹیم، خصوصاً اورک آفس کی تعریف کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں