ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری، مارک شدہ درخواستوں پر رپورٹ طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد جواد طارق اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد شعیب خا ن نے شہریوں کی فوری دادرسی یقینی بنانے کیلئے اپنے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسروں کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔