وفاقی محتسب ٹیم کا دورہ اسلام آباد ایئر پورٹ، شکایات کا جائزہ

 وفاقی محتسب ٹیم کا دورہ اسلام آباد ایئر پورٹ، شکایات کا جائزہ

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اسلام آباد ایئر پورٹ کے خلاف شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈوائزر کی سربراہی میں وفاقی محتسب کے افسروں پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم۔۔۔

 گزشتہ روز اسلام آباد ایئر پورٹ بھیجی جس نے مسافروں سے ملاقات کرکے ان کی شکایات سنیں، ایئر پورٹ کی انتظامیہ کو ان کے ازالہ کے لئے مو قع پر ہی ہدایات جاری کیں اور بعض مسا فروں کے مسا ئل مو قع پر حل کرائے۔ بیرون ملک جا نے والے مسافروں کی زیا دہ تر شکا یات کاتعلق امیگریشن میں تاخیر، ایف آئی اے، اے ایس ایف، اے این ایف اور کسٹمز کے عملے کی طرف سے ناجائز تنگ کئے جانے کی تھیں ۔ ٹیم نے فلا ئٹوں کی تعداد کے مطا بق سہو لیا تی کا ؤ نٹرز بڑ ھا نے کے ساتھ ساتھ ا یئر پورٹ پر پو لیو کارڈ کے اجرا کی سہو لت فرا ہم کر نے کی ہدا یت کی۔ ٹیم کو گز شتہ دورے کے دوران یہ شکا یت ملی تھی کہ ایئر پورٹ پر تعینات بعض اداروں کے اہلکار مسا فروں سے نا جا ئز رقم کا مطالبہ کر تے ہیں۔ ٹیم نے ایسے اہلکا روں کے خلاف انکوا ئر ی کر کے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں