پاکستان اور ایف اے او کا خوراک بارے تعاون بڑھانیکا عزم

پاکستان اور ایف اے او کا خوراک بارے تعاون بڑھانیکا عزم

اسلام آباد(نامہ نگار)خوراک کے قومی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے ، حکومتِ پاکستان اور اقوامِ متحدہ کے۔۔

 ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او ) نے تمام شہریوں کے لیے سستی اور غذائیت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔گزشتہ روز یہ باتیں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی ِ تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے (ایف اے او)کے ڈائریکٹر ایگری فوڈ، ڈیوڈ لیبورڈ سے ملاقات کے دورا ن کیں ،فریقین نے ملک کو درپیش زرعی چیلنجز اور خوراک کی عدم دستیابی کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ معیاری اور وافر خوراک تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں