پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن 4 ہزار لٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 4 ہزار لٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کردیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹروے ، ٹھلیاں اور چکری انٹر چینج پر ناکے لگا کر 26دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1 لاکھ 81 ہزار لٹر دودھ کو چیک کیا۔۔۔
4ہزار لٹر دودھ میں نمک کی ملاوٹ پائی گئی جسے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ 3 دودھ بردار گاڑیوں کو 85ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔