مسابقتی کمیشن میں ریگولیٹری اداروں کے نیم عدالتی کردار پر سیمینار

مسابقتی کمیشن میں ریگولیٹری اداروں کے نیم عدالتی کردار پر سیمینار

اسلام آباد( دنیا رپور ٹ ) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام ریگولیٹری اداروں کے نیم عدالتی کردار اور ذمہ داریوں اور ملکی معیشت میں کمپٹیشن قوانین کی اہمیت کے موضوع پر ایک خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا ۔

 چیئرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ کمپٹیشن کمیشن ملک میں مسابقتی اور شفاف اقتصادی ماحول کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس جواد حسن اور برطانیہ سے آئے مقررین نے بھی خطاب کیا۔ انگلیڈ اور ویلز کی عدلیہ کے سینئر ممبر ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج غزن محمود نے خصوصی پریذنٹیشن دی ۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ جج سفیان رانا ، یونیورسٹی آف سسیکس کے پروفیسر ڈاکٹر احمد غوری نے بھی اظہار خیال کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں