سنگین جرائم کے 16 سمیت 37 جرائم پیشہ افراد گرفتار

سنگین جرائم کے 16 سمیت 37 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی رپورٹر، خبرنگار) اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 16 مجرموں سمیت 37جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے۔۔۔

 ہیروئن، چرس، آئس اور اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس ٹیموں نے 16ملزم گرفتار کرکے 5301گرام ہیروئن، 432گرام آئس، 20بوتلیں شراب، 9پستول اور ایک رائفل برآمد کی۔ اشتہاریوں و عدالتی مفروروں کی گرفتار ی کیلئے چلائی گئی مہم کے دوران 16مجرم گرفتار کیے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب کے سپلائیر کے خلاف کارروائی کے دوران 5ملزم گرفتار کر کے ساڑھے 3کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کی۔ ملزمان میں سہیل، شفیق، رزاق، خاقان، شاہزیب شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں