ایف ایف سی:پہلی سہ ماہی میں 7 روپے عبوری ڈیویڈنڈ کا اعلان

ایف ایف سی:پہلی سہ ماہی میں 7 روپے عبوری ڈیویڈنڈ کا اعلان

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں 31مارچ 2025کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا۔

 گزشتہ سال 10.5ارب روپے منافع کے مقابلے 13.3ارب روپے رہا جس میں 27فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی نے 7.4ارب روپے دیگر آمدنی حاصل کی جس میں عسکری بینک سے 2.8ارب روپے ڈیویڈنڈ بھی شامل ہے۔ فی حصص آمدنی (EPS) 9.3روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال 8.3روپے تھی۔ ایف ایف سی نے مجموعی 17.6ارب روپے بعداز ٹیکس منافع ریکارڈ کیا جو گزشتہ سال سے 39فیصد زیادہ ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 70فیصد (7روپے فی حصص) پہلے عبوری ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔ یوریا کی پیداوار 629ہزار ٹن، ڈی اے پی کی پیداوار 168ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔ 538ہزار ٹن یوریا فروخت کی گئی جو صنعت کی 40فیصد کمی کے مقابلے میں 26فیصد کم ہے۔ کمپنی کا یوریا مارکیٹ شیئر 45فیصد سے بڑھ کر 49فیصد ہو گیا، ڈی اے پی کی مجموعی فروخت 88ہزار ٹن رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں